ابنا: جيل ہاسپٹل ميں ڈاکٹروں کي ايک ٹيم کو حسني مبارک کے معائنے کے لئےبھيجا گيا ہے- ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ حسني مبارک کي حالت ٹھيک نہيں ہے اور اسے مصنوعي طريقے سے سانس دي جارہي ہے-
ڈاکٹروں نے خدشہ ظاہر کيا کہ سابق ڈکٹيٹر کي صورتحال قابو ميں نہ آئي تو اسے کسي بھي لمحے برين ہمبريج ہوسکتاہے-
واضح رہے کہ مصر کي سپريم کورٹ نے کچھ روز قبل عوامي قتل عام کے الزام ميں حسني مبارک کو عمر قيد کي سزا سنائي تھي
عدالت نے اسے اور اسکے بيٹوں کو مالي بدعنوانيوں کے الزامات سے بري کرديا تھا-
مصر کے عوام حسني مبارک کو سزائے موت ديئے جانے اور اسکے بيٹوں اور ديگر ساتھيوں کے کڑي سزا کامطالبہ کرتے چلے آرہے ہيں- سرکاري عہدوں سے آمريت کي باقيات کو ہٹانا بھي مصري عوام کے اہم ترين مطالبات ميں سے ايک ہے-
........
/169