ابنا: المحیط ویب سائٹ کے مطابق مرسی نے کہا کہ مبارک کے ساتھی ایسے جنگلی چوہے ہيں جو انتخابات میں دھاندلی کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
انہوں نے کہ وہ دراصل عدل و حقیقت سے خوف زدہ ہیں کیونکہ ڈرتے ہیں کہ ان کا انجام بھی حسنی مبارک جیسا ہی ہوگا۔
محمد مرسی نے کہا کہ نشے میں چور مبارک کے ساتھی ہذیان بک رہے ہیں اور اپنے فاسد عناصر سے استفادہ کرکے ملت مصر کو گمراہ کرنا چاہتے ہیں لیکن عوام بیدار ہیں اور مناسب امید وار کو ووٹ دیں گے۔
محمد مرسی نے کہا کہ مصر میں صرف بتیس خاندان تھے جو عوام کے مقدرات پر قابض تھے اور انہوں نے مصر کے عوام کو تباہی کی کھائي میں گرادیا۔
یادرہے ملت مصر نے صدارتی انتخابات میں حسنی مبارک کے آخری وزیر اعظم احمد شفیق کے دوسرے مرحلے میں پہنچنے پر اعتراض کیا ہے اور بڑے بڑے مظاہرے کئے ہیں۔ مصری عوام کو خوف ہے کہ کہیں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں دھاندلی نہ ہو۔
........
/169