ابنا: بحرین کے عوام نے شہر سترہ میں سڑکوں پر ٹائر جلاکر سڑکیں بند کردی ہیں۔ ملت بحرین نے مظاہروں کے دوران آل خلیفہ کے خلاف نعرے لگائے۔ آل خلیفہ کے کارندوں نے جارح سعودی فوجیوں کے ساتھ مل کر مظاہرین پر آنسو گيس کے گولے داغے اور فائرنگ کی۔
اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز بھی بحرین کے مختلف علاقوں میں آل خلیفہ اور سعودی عرب کے خلاف مظاہرے ہوئے تھے۔ ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاہلانہ امتیازی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کررہی ہے۔....... /169