ابنا: فلسطین الیوم ویب سائٹ نے اعلان کیا ہےکہ صیہونی حکومت نے انیس سواڑتالیس کی مقبوضہ زمینوں میں فوجی مشقیں کررہی ہے جن کے بعد وہ ممکنہ طور پر جنوبی لبنان پر حملہ کرسکتی ہے۔
صہیونی اخبار ہآرتص نے بھی ان فوجی مشقوں کی تصدیق کردی ہے اور لکھا ہےکہ گيوعاتی بریگيڈ ان فوجی مشقوں میں مصروف ہے تا کہ آئندہ کی جنگ کی تیاریاں کی جاسکیں۔
اس اخبار کے مطابق صہیونی ریاست نے انیس سو بیاسی میں لبنان کی جنگ کے بعد اس بریگيڈ کی بنیاد رکھی تھی تاکہ اس بریگيڈ کو جنوبی لبنان پر جارحیت کے لئے استعمال کیا جاسکے۔
صہیونی ریاست نے انیس سوباسی میں لبنان پر حملہ کرکے بیروت کا محاصرہ کرلیا تھا اس کےبعد جنوبی لبنان پر قبضہ کرلیا تھا اور دوہزار میں جنوبی لبنان سے پسپائي پرمجبور ہوئي تھی۔ جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے مجاھدین نے صہیونی ریاست کو شکست فاش دی تھی۔........
/169