6 جون 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے کہا ہے کہ شام کے مسئلے میں امریکہ اور برطانیہ کی دشمنی واضح طور پر دیکھی جاسکتی ہے۔

ابنا: ڈاکٹر لاریجانی نے مقدس شہر قم میں بدھ کی رات کو ایک بیان میں کہا کہ علاقائی انقلابوں سے نقصان اٹھانے کے بعد امریکہ اور برطانیہ مہم جوئي اور آگ و خون کا نیا کھیل شروع کرنے کی کوشش کررہے تھے لیکن انہیں معلوم ہوجانا چاہیے کہ یہ آگ انہیں اور صہیونی ریاست کو بھی لپیٹ میں لے لے گي۔ ڈاکٹر لاریجانی نے کہا کہ آج کی صورتحال میں عالمی سطح پر ایران کے بارے میں نئی سازشیں رچی جارہی ہیں اورمغربی ممالک کے حکام کے بیانات سے ان کی پستی کا پتہ چلتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مغرب نےایران کے خلاف جس چیز پر توجہ مرکوز کررکھی ہے وہ اقتصادی میدان میں ایران کے خلاف اقدامات ہیں۔

مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے کہا کہ ملت ایران نے اپنی بالغ نظری، دین کی پابندی اور احساس ذمہ داری کا مظاہرہ کرتےہوئے نویں پارلیمانی انتخابات میں شرکت کی اور دشمنوں کی سازشوں کےباوجود انقلاب اور اسلام سے اپنی وفاداری کا ثبوت دیا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں عوام کی بھر پور شرکت کا نتیجہ آپ نویں پارلیمنٹ کی شکل میں دیکھ رہے ہیں۔

.......

/169