5 جون 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کے وزراء ثقافت نے مغرب کی ثقافتی یلغار کا مقابلہ کرنے کی غرض سے باہمی تعاون میں توسیع لانے پر زور دیا ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر ثقافت سید محمد حسینی نے آج بیجنگ میں روس کے وزیر ثقافت پاول خوروشیلوف سے ملاقات میں کہا کہ امریکہ اپنی ثقافتی یلغار سے اپنا سیاسی تسلط باقی رکھنے کی کوشش کررہا ہے۔

حسینی نے کہا کہ ایران اور روس مشرقی آداب و ثقافت کے حامل ہونے کے لحاظ سے ایک دوسرے سے تعاون کرکے مغرب کی ثقافتی یلغار کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔

اس ملاقات میں روس کے وزیر ثقافت نے ایران اور روس کو قدیم ثقافتوں کا حامل قراردیتے ہوئے کہا کہ ماسکو تہران کے ساتھ ثقافتی تعلقات بڑھانے نیز ثقافتی اور ہنری نمائيشیں لگانے کے لئے تیار ہے۔....... /169