ابنا: روس کے صدر ولاديميرپوتين نے برلن ميں جرمن چانسلر انجلا مرکل سے ملاقات کے بعد ايک مشترکہ پريس ميں کانفرنس ميں کہا کہ روس ، شام کے اندر ہر طرح کي غيرملکي مداخلت کا مخالف ہے -
انہوں نے کہا کہ شام کے موجودہ بحران کو صرف مذاکرات اور سياسي طريقے سے ہي حل کيا جاسکتا ہے - پوتين نے کہا کہ وہ يقين سے کہہ سکتے ہيں کہ اس بحران کا حل سياسي طريقے سے نکالا جاسکتا ہے -
اس پريس کانفرنس ميں جرمن چانسلر انجلا مرکل نے بھي کہا کہ وہ شام کے بحران کو سياسي طريقے سے ہي حل کئے جانے کے حق ميں ہيں -
دوسري طرف روس کي کميونسٹ پارٹي کے سربراہ نے بھي کہا ہے کہ شام کے شہر حولہ کا قتل عام جس ميں سو سے زائد افراد مارے گئے ہيں مغربي سياستدانوں کي طرف سے تيار کردہ ايک سازش ہے.......
/169