ابنا: سپاہ پاسداران کے کمانڈر ان چیف بریگيڈیر جنرل محمد علی جعفری نے آج خلیج فارس میں تین ایرانی جزیروں ابو موسی، تنب بزرگ اور تنب کوچک میں تعنیات فوجی یونٹوں کے معائنے کے دوران کہا کہ انسانیت کی فلاح و بہبود کی فکر آج ساری دینا میں پھیلتی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اسلامی ملکوں بالخصوص خلیج فارس کے ملکوں کے ستاتھ تعاون کرنے کو تیار ہے۔ بریگيڈیر جنرل محمد علی جعفری نے کہاکہ علاقائي ممالک اپنی توانائیوں پر بھروسہ کرکے نیز اپنے اتحاد سے علاقے میں امن و سلامتی قائم رکھ سکتے ہیں اور سامراج کے ہاتھوں ان کے ذخائر کی لوٹ کھسوٹ کا سد باب بھی کرسکتے ہیں۔....... /169