29 مئی 2012 - 19:30

پاکستان نے زمين سے زمين پر مار کرنے والے نصر ميزائيل کا کامياب تجربہ کرنے کا دعوي کيا ہے-

ابنا: پاکستاني فوج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹرسروسز پبلک ريليشن کے  جاري کردہ اعلاميہ کے مطابق ميزائيل کا تجربہ پوري طرح کامياب رہا ہے-

اعلاميہ ميں کہا گيا ہے کہ حتف سيريز کا نصر نامي يہ ميزائيل ساٹھ کلوميٹر  دور تک مار کرسکتا ہے اور اس ميں ايٹمي وار ہيڈ لے جانے کي بھي صلاحيت موجود ہے-

آئي ايس پي آر کے مطابق نصر ميزائيل ملٹي ٹيوب سسٹم سے ليس ہے اور انتہائي تيزي کے ساتھ داغے جانے کي صلاحيت رکھتا ہے-

پاکستاني ذرائع ابلاغ کے مطابق ميزائيل تجربے کا مقصد کم فاصلے کے خطرات اور اہداف کو نشانہ بنانا ہے........

/169