ابنا: مقامي ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے رات دير گئے جمشيد روڈ کے علاقے ميں واقع ايک رستوران پر دستي بم سے حملہ کرديا جس کے نتيجے ميں گيارہ افراد زخمي ہوگئے- زخميوں ميں ايک شخص کے بارے ميں کہا جارہا ہے کہ وہ اسپتال ميں دم توڑ گيا ہے-
عيني شاہدين کے مطابق ملزمان موٹر سائيکل پر سوار تھے اور انہوں نے اس جگہ حملہ کيا جہاں گاہگوں کي بڑي تعداد کھانے کا ٹوکن لينے ميں مصروف تھي- مقامي ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان نے گزشتہ ماہ ہوٹل کے مالک سے پندرہ لاکھ روپے کا بھتہ طلب کيا تھا- پاکستاني ذرائع ابلاغ کے مطابق پوليس اور ہوٹل مالکان نے بھتہ طلب کئے جانے سے متعلق خبر کي تصديق يا ترديد نہيں کي ہے- متحدہ قومي مومنٹ کے سربراہ الطاف حسين نے ہوٹل پر حملے کے واقعے کي سخت الفاظ ميں مذمت کي ہے-
کراچي ايک عرصے سے، لساني، سياسي اور مذہبي بنيادوں پر بدامني کا شکار چلا آرہا ہے اور فائرنگ اور بھتہ طلب کئے جانے کے واقعات معمول بن گئے ہيں-
.......
/169