ابنا: عالمی امور کے ماہر سعداللہ زارعی نے کہا کہ سعودی عرب ایک عرب فیڈریشن کے تحت بحرین کا الحاق کرنا چاہتاتھا۔
انہوں نے کہا کہ بحرین ان عرب ملکوں میں ہے جہاں کے عوام اٹھ کھڑے ہوئےہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب یہ کوشش کررہا ہے کہ خلیج فارس کے عرب ملکوں کو اپنی مرکزیت میں ایک فیڈریشن کے تحت لے آئے لیکن خود خلیج فارس تعاون کونسل کے ملکوں نے اس کی مخالفت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کویت، عمان اور متحدہ عرب امارات نے سعودی عرب کی اس تجویز کی شدید مخالفت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آل خلیفہ نے سعودی عرب سے الحاق کے سہارے اپنا تخت و تاج بچانے کی کوشش کی تھی لیکن اسے کامیابی نہیں ہوسکی۔
سعداللہ زارعی نے کہا کہ آل خلیفہ کا ایک اور ھدف بحرینی عوام کے انقلاب کو ناکام بنانا تھا۔ یاد رہے ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاہلانہ امتیازی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کررہی ہے۔ آل خلیفہ نے بحرین کی اکثریت کو شیعہ مسلمانوں پر مشتمل ہے بنیادی حقوق سے محروم کررکھا ہے۔.......
/169