23 مئی 2012 - 19:30

حکومت کویت نے اہنے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ لبنان جانے سے اجتناب کریں اور جو کویتی لبنان میں موجود ہیں وہ فوری طور پر لبنان سے واپس آجائیں۔

ابنا: کویتی وزارت خارجہ نے ایک بیانیے کے ذریعے اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ لبنان میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر وہاں جانے سے اجتناب کریں اور جو کویتی شہری اس ملک میں موجود ہیں وہ فوری طور پر وطن واپس لوٹ آئیں ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل متحدہ عرب امارات ، قطر اور بحرین نے اپنے شہریوں کو لبنان کا سفر کرنے سے منع کیا تھا۔

.......

/169