ابنا: صدر جناب احمدی نژاد نے لبنان کے صدر میشل سلیمان اور حزب اللہ کے سربراہ سیدحسن نصراللہ کو الگ الگ تہنیتی پیغامات میں جنوبی لبنان کی آزادی کی سالگرہ پر مبارک باد پیش کی۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جنوبی لبنان کی آزادی لبنانی قومی اور حزب اللہ کے ایثار، قربانیوں اور استقامت کی یاد دلاتی ہے جنہوں نے عزت سربلندی و آزادی اور انسانیت کے لئے حقیقی امن و صلح کے حصول نیز ظلم وستم اور جارحیت کے خلاف جدوجہد کی ہے۔
ان کے پیغام میں آیا ہے کہ حزب اللہ کے مجاہدوں کے ہاتھوں جنوبی لبنان کی آزادی تینتیس روزہ جنگ میں ملت لبنان کی کامیابی کا سبب بنی جس سے مسلمان قومیں بیدار ہوئيں اور سامراج و ظلم وستم اور جارحیت کے مقابل اپنے حقوق حاصل کئے۔
حزب اللہ کے مجاھدوں نے پچيس مئي دوہزار کو صیہونی حکومت کو جنوبی لبنان سے نکلنے پر مجبور کردیا تھا۔ اس دن لبنان میں یوم مزاحمت منایا جاتا ہے اور ملک بھر میں تعطیل ہوتی ہے۔....... /169