20 مئی 2012 - 19:30

شام کے صدر بشار اسد نے ملک کي نئي پارليمنٹ کا اجلاس طلب کر ليا ہے-

ابنا: موصولہ رپورٹ کے مطابق بشار اسد نے آئين کي دفعہ چونسٹھ کے مطابق ايک صدارتي حکمنامے کے ذريعے جمعرات چوبيس مئي کي  شام کو  نومنتخب پارليمنٹ کا اجلاس طلب کر ليا ہے- انہوں نے اسي طرح سات مئي کوملک ميں ہونے والے پارليماني انتخابات کے نتائج کے بارے ميں کہا کہ شام کے پارليماني انتخابات کے نتائج نے يہ واضح کر ديا ہے کہ عوام اصلاحات کے خواہاں ہيں اور اس راہ ميں اٹھائے گئے اقدامات  کي حمايت کرتے ہيں-شام ميں ہوئے پارليماني انتخابات ميں  تقريبا ايک کروڑ افراد کو حق رائے حاصل تھا اور پچاس لاکھ سے زائد افراد نے اپنے اس حق کا استعمال کيا- شام کي پارليمنٹ ميں ڈھائي سو سيٹيں ہيں اور انتخابات ميں تيس خواتين بھي کامياب ہوئي ہيں-......../169