ابنا: امريکي شہر شيکاگو ميں عوامي مظاہروں کے پيش نظر شہر کي پوليس پر وحشت طاري ہوگئي ہے-اس درميان سياسي کارکنوں نے اعلان کيا ہے کہ وہ شيکاگو ميں نيٹو کانفرنس کے موقع پر شہر کواحتجاجي ميدان ميں تبديل کرديں گے -قبضہ کرو تحريک کے کارکنوں اور سياسي عہديداروں نے اعلان کيا ہے کہ شيکاگو ميں نيٹو کے دور روزہ اجلاس کے موقع پر کم از کم دس ہزار شہر ميں مظاہرے کريں گے - مظاہروں کا اہتمام کرنےوالوں کا کہنا ہے کہ وہ احتجاجي نعروں اور اپني بھرپور شرکت سے امريکي صدر باراک اوباما ،فرانس کے صدر فرانسوا اولينڈ اور ديگر ملکوں کے سربراہوں کا جو نيٹو اجلاس ميں شرکت کے لئے شيکاگو آئيں گے استقبال کريں گے - شيکاگو پوليس نےان مظاہروں کے پروگراموں کے پيش نظر اپني گہري تشويش کا اظہار کيا ہے - جمعے کو بھي شيکاگو ميں نيٹو کے مجوزہ اجلاس اور امريکا ومغربي ملکوں کي جنگ پسندانہ پاليسيوں کے خلاف لوگوں نے ايک وسيع مظاہرہ کيا تھا- اس مظاہرے ميں لوگوں نے مغرب کي جنگ پسندانہ پاليسيوں کے خلاف نعرے لگائے- مظاہرين نے سرمايہ دارانہ نظام کے خلاف بھي اپني ناراضگي کا اظہار کرتے ہوئے امريکا کي معاشي پاليسيوں اور وال اسٹريٹ نيز امريکي بينکوں کي پاليسيوں کے تئيں اپني برہمي کا اظہار کيا- اسي طرح کا ايک مظاہرہ امريکي رياست مريلينڈ کے شہر کيمپ ڈيوڈ ميں بھي کيا گيا جس کے دوران مظاہرين نے گروپ آٹھ کے اجلاس کي مذمت کي- مظاہرين نے اپنے مظاہرے کے دوران جس کا نام گروپ آٹھ پر قبضہ کرو رکھا تھا، آٹھ صنعتي ملکوں کے اجلاس کي مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اجلاس کا کوئي فائدہ نہيں ہے- واضح رہے کہ گروپ آٹھ کا اجلاس يورپ کے معاشي بحران اور يورپي ملکوں کے قرضوں کا جائزہ لينے کےلئے جمعے کي شام کيمپ ڈيوڈ ميں شروع ہوا- دوسري طرف برطانيہ ميں بھي جنگ مخالف گروہوں نے لندن ميں امريکي سفارتخانے کے باہر اجتماع کرکے شيکاگوميں نيٹو کے اجلاس کے خلاف مظاہرہ کرنےوالوں سے اپني يکجہتي کا اعلان کيا - ہزاروں کي تعداد ميں جنگ مخالف لوگوں نے سينچر کو لندن ميں امريکي سفارتخانے کے سامنے اجتماع کيا اور مغرب کي جنگ پسندانہ پاليسيوں کي مذمت کي - برطانيہ کے جنگ مخالف گروہوں کے ارکان نے اسي طرح ايران پر مغرب کي طرف سے ڈالے جانےوالے دباؤ کي بھي مذمت کي- مظاہرين نے افغانستان سے غير ملکي فوجوں کو واپس بلالئے جانے کا مطالبہ کيا- لندن ميں سنيچر کو ہونےوالےمظاہرے ميں لوگوں نے اسي طرح شام ميں بھي اغيار کي مداخلت کي مذمت کي- سنيچر کو لندن ميں ہونےوالے مظاہرے کا اہتمام جنگ مخالف گروہوں نے کيا تھا جن ميں ايران پر حملہ نہ کرو ، افغانستان سے فوج واپس بلاؤ اور مشرق وسطي ميں مداخلت نہ کروجيسے ناموں سے موسوم گروہوں کا نام ليا جاسکتا ہے - يہاں يہ بات قابل ذکر ہے کہ شيکاگو اجلاس بيس اور اکيس مئي کو ہورہا ہے جس ميں دنيا کے ساٹھ ملکوں کے سربراہان مملکت شرکت کررہے ہيں- اس اجلاس ميں دنيا کے مختلف مسائل خاص طور پر افغانستان کے حالات کا جائزہ ليا جائے گا-......./169
19 مئی 2012 - 19:30
News ID: 316412
افغانستان کے بارے ميں شيکاگو اجلاس سے پہلے ہي امريکا اور برطانيہ ميں جنگ مخالفين کے مظاہروں ميں شدت آگئي ہے -