19 مئی 2012 - 19:30

مغربي افغانستان ميں فوج اور طالبان کے درميان ہونے والي جھڑپوں ميں کم از کم انيس افراد مارے گئے ہيں-

ابنا: خبروں ميں کہاگيا ہے کہ ہفتے کے روز مغربي افغانستان کے صوبے فراہ ميں ہونے والي ان جھڑپوں ميں سترہ طالبان اور دو افغان فوجي ہلاک ہوگئے ہيں-

افغان فوج کے ايک اعلي افسر نے دعوي کيا ہے کہ صوبہ فراہ کے بالابلاک نامي علاقے ہونے والي اس لڑائي ميں طالبان کو زبردست نقصان پہنچا ہے-

قبل ازيں جمعرات کے روز صوبہ فراہ ميں افغان سيکورٹي فورس اور طالبان کے درميان ہونے والي ايک جھڑپ ميں چھے پوليس اہلکار اور ايک عام شہري ہلاک ہوگيا تھا.
.......
/169