ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے بحرین کے ناظم الامور کو وزارت خارجہ طلب کرکے بحرین میں جاری واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ خلیج فارس امورکے ڈپٹی ڈائریکٹر نے بحرین کے وزیر خارجہ کے بیان کو ردکرتے ہوئے کہا کہ بحرینی حکومت کو عوامی مطالبات پر عمل کرکے موجودہ مشکلات سے خارج ہوجانا چاہیے۔ ایرانی وزارت خارجہ نے بحرین کے امور میں سعودی عرب کی آشکارا مداخلت پر بھی شدید اعتراض کیا۔ .......
/169