ابنا: نيويارک کي عدالت کے جج شيراشائينگلنگ نے پوليس کے بارے ميں درج، شکايات کي سماعت کے بعد فيصلہ ديتے ہوئے نيويارک پوليس کو مشکلات پيدا کرنے والا ادارہ قرار ديا ہے-
انہوں نے کہا کہ نيويارک پوليس پر الزام ہے کہ بغير کسي وجہ کے صرف نسلي بنيادوں پر سياہ فاموں اور لاتيني امريکہ سے تعلق رکھنے والوں کو روکتي اور انکي جسماني تلاشي ليتي ہے-
جج نے اپنے حکم ميں يہ بات زور ديکر کہي ہے کہ شواہد اور دستاويزات کے مطابق امريکي پوليس نسل پرستانہ سوچ کےتحت غير قانوني طور پر اب تک ہزاروں سياہ فاموں اور لاتيني امريکي نسل سےتعلق رکھنے والوں کو گرفتار اور ان سے تفتيش کرچکي ہے-
انہوں نے کہا کہ شواہد اس بات کي گواہي ديتے ہيں کہ نيويارک پوليس کے اہلکاروں کو حکم ديا گيا ہے کہ وہ جبرا يہ کام کريں اور عدم تعميل کي صورت ميں انہيں ضابطے کي کاروائي کا سامنا کرنا پڑتا ہے- موصولہ خبروں کے مطابق نيويارک پوليس نے رواں سال جنوري سے ليکر اپريل تک کے عرصے کے دوران تقريبا دولاکھ بار تفتيش کي ہے........
/169