ابنا: سرکاري خبر رساں ايجنسي کے مطابق رہا کئے جانے والے افراد عام شہريوں کے قتل اور لوٹ مار ميں ملوث نہيں تھے لہذا انہيں معمول کي کاروائي کے بعد رہا کرديا گيا ہے-
حکومت شام نے پانچ مئي دوہزار بارہ کوبھي دو سو پينسٹھ سياسي قيديوں کو رہا کرديا تھا- ادھر اطلاعات ہيں کہ ايک مسلح گروہ نے صوبہ حمص ميں ہتھيار ڈال کر خود کو سيکورٹي حکام کے حوالے کرديا ہے-
حکام نے بتايا ہے کہ چوبيس ارکان پر مشتمل اس گروہ کے سب ہي افراد کو ہتھيار نہ اٹھانے کا عہدہ نامہ پر کرنے کے بعد رہا کرديا گيا ہے-
شام ميں سرگرم مسلح گروہ اور دہشتگرد عناصر عام لوگوں اور سيکورٹي فورس پر حملے کر رہے ہيں اور اس کا الزام شامي حکومت پر عائد کرکے ملک ميں غير ملکي فوجي مداخلت کا راستہ ہموار کرنا چاہتے ہيں- شامي حکومت نے تمام مسلح گروہوں سے کہا ہے کہ وہ ہتھيار زمين پر ڈال کے خود کو حکام کے حوالے کرديں- حکومت شام کا کہنا ہے کہ عوام کے قتل عام ميں ملوث نہ ہونے کي صورت ميں تمام مسلح افراد کو رہا کرديا جائے گا-.......
/169