12 مئی 2012 - 19:30

يمن ميں امريکہ کے ڈرون طياروں کے حملے ميں گيارہ افراد مارے گئے ہيں-

ابنا: حکومت امريکہ کا دعوي ہے کہ مرنے والوں کا تعلق عالمي دہشتگرد گروپ القا‏عدہ سے تھا- اس رپورٹ کے مطابق ايک امريکي طيارے نے جنوبي يمن کے صوبے شبوا  اور مارب کے درميان واقع  ايک مقام کو نشانہ بنايا-

بعد ازاں ايک اور امريکي ڈرون طيارے نے صوبہ مارب جانے والي ايک گاڑي پر دو ميزائيل داغے جس کے نتيجے ميں يہ ہلاکتيں ہوئي ہيں-

افغانستان، پاکستان، يمن، ليبيا، عراق اور صوماليہ ايسے ممالک ہيں جہاں امريکہ ڈرون حملے کرتا چلا آرہا ہے-.......

/169