11 مئی 2012 - 19:30

اسلامی جہموریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں خاندان ومعاشرہ اسلام کے ترقی پسند اصولوں پر استوار ہے۔

ابنا: ڈاکٹر لاریجانی نے آج پارلیمنٹ کے کھلے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اکلوتی بیٹی حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس مبارک مناسبت سے ایران میں روز مادر اور یوم خواتین منائے جانے سے ایرانی معاشرے کی فکری اور ثقافتی بالغ نظری کا ثبوت ملتا ہے۔

انہون نے کہا کہ اسلامی نظام میں خاندان کے افراد اپنے ذاتی مفادات نہیں بلکہ آپسی مفادات کی اساس پر زندگي گذارتے ہیں جو ایک مقدس بنیاد ہے جو ہر فرد خاندان کو ایک دوسرے کے لئے قربانی اور ایثار کے جذبات سے سرشار کردیتی ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اکلوتی بیٹی کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے یوم خواتین اور روز مادر منایا جاتا ہے۔....... /169