ابنا: روسي پارليمان ڈوما کے عالمي امور کے کميشن کے سربراہ اليکسي پوشنکوف نے اپنے ايک تحريري بيان ميں کہا ہے کہ امريکہ کا يہ دعوي کسي طور بھي قابل قبول نہيں ہے-انہوں نے کہا کہ ماہرين کي رائے يہ ہے کہ يورپ ميں امريکي ميزائيل شيلڈ کي تنصيب در اصل روس کے اسٹريٹيجک ايٹمي ہتھياروں کے مقابلے کے لئے کي جارہي ہے-انہوں نے ايک بار پھر اس بات کا اعادہ کيا کہ يہ بات کسي طور قابل قبول نہيں ہے کہ ايران کا ميزائيل پروگرام يورپ کے لئے خطرے کا باعث ہے-اليکسي پوشنکوف نے واضح کيا کہ ايران کے پاس دور تک مار کرنے والے اسٹريٹجک ميزائل نہيں ہيں اور يورپي ملکوں پر حملے کي کوئي وجہ بھي دکھائي نہيں ديتي ليکن اسکے باوجود امريکي ميزائيل شيلڈ کي تنصيب کا سلسلہ جاري ہے-روس کے جوائنٹ چيف آف اسٹاف جنرل نيکولائي ميکاروف نے بھي اپنے ايک حاليہ بيان ميں کہا ہے کہ ايران اور شمالي کوريا کے ميزائيلي خطرے کے بارے ميں امريکہ اور نيٹو کا دعوي بے بنياد ہے- انہوں نے کہا کہ امريکہ ايران اور شمالي کوريا کے خطرے کا بہانا بنا کر دنيا کے مختلف علاقوں ميں اينٹي ميزائيل سسٹم نصب کرنا چاہتا ہے جو روس کے لئے سنگين خطرہ ہے-......../169
10 مئی 2012 - 19:30
News ID: 314461
روس کے عالمي امور کے پارليماني کميشن نے امريکہ کے اس دعوے کو مسترد کرديا ہے کہ ايران کا ميزائيل پروگرام يورپ کے لئے خطرہ ہے-