ابنا: انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی اس مرحلے میں ترجیح دہشت گردانہ کارروائیوں کو ختم کرنے پر مرکوز ہے اور اقوام متحدہ اس ہدف تک پہنچنے کے لئے تمام گروہوں کے ساتھ اپنا رابطہ جاری رکھےگی انھوں نے کہا کہ شام میں داخلی جنگ کو روکنے کے لئے صلح منصوبہ آخری موقع ہے انھوں نے کہا کہ تمام بین الاقوامی ادارے شام میں بحران کو کم کرنے کی تلاش و کوشش کررہے ہیں اور اگر شام کے بحرا نکو حل نہ کیا گیا تو اس سے پورے خطے میں آگ بھڑک سکتی ہے۔....... /169
8 مئی 2012 - 19:30
News ID: 313961
شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کوفی عنان کا کہنا ہے کہ صرف شامی حکومت پر دباؤ قائم کرنا صحیح نہیں ہے بلکہ دہشت گردوں کو بھی چاہیے کہ وہ ہتھیار ڈال دیں اور شام میں جاری اصلاحات میں شامل ہوجائیں۔