6 مئی 2012 - 19:30

شام میں آج پہلے پارلیمانی انتخابات میں ووٹ ڈالے گئے۔

ابنا: یہ انتخابات نئے آئين کے تحت کرائے گئے ہیں۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق شام کے پہلے پارلیمانی انتخابات میں چودہ ملین سے زائد افراد حق رائے دہی کے حامل ہیں جبکہ چھے ہزار آٹھ سو تین امیدوار میدان میں ہیں۔

شام کے پہلے پارلیمانی انتخابات میں سات سو دس خواتیں بھی حصہ لے رہی ہیں۔ یاد رہے شام میں گذشتہ ایک برس سے مغربی ملکوں اور ان کے آلہ کاروں کے شروع کئے ہوئے بحران کے دوران یہ تیسرے انتخابات ہیں جن میں شام کے عوام شرکت کررہے ہیں۔

اس سے قبل شام کے عوام نے آئین کے ریفرینڈم اور شہری اور دیہی کونسلوں کے انتخابات میں شرکت کی تھی۔ شام کے وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا ہے کہ عرب اور غیر عرب ممالک کے دوسو میڈیا چینل اس الیکشن کو کوریج دے رہے ہیں جبکہ ایک سو سیاسی اور قانونی نیز صحافتی شخصیتیں انتخابات کی نگرانی کررہی ہیں
.......

/169