6 مئی 2012 - 19:30

بحرین کے ایک انقلابی رہنما فاضل عباس نے کہا ہےکہ آل خلیفہ کی ڈکٹیٹر حکومت نے امریکہ کی سبز جھنڈی سے انسانی حقوق کمیٹی کے سربراہ نبیل رجب کو گرفتار کیا ہے۔

ابنا: عباس فاضل نے کہا ہے کہ آل خلیفہ نبیل رجب کو گرفتار کرکے ملک میں رعب و وحشت پھیلانا چاہتی ہے لیکن ہمارے عوام شاہی حکومت کے ان ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں ہونگے اور اپنی تحریک جاری رکھیں گے۔

انہوں نے حکومت کی نام نہاد اصلاحات کے بارے میں کہا کہ جو نام نہاد اصلاحات حکومت پیش کررہی ہے وہ ظاہری اور نمائيشی ہیں جن سے عوام کو کوئي حق حاصل نہیں ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا سارے اختیارات آل خلیفہ کو حاصل ہیں اور ملک کے امور میں عوام کو کسی طرح کا حق نہیں دیا گيا ہے یہاں تک کہ بادشاہ پارلیمنٹ کو منحل کرسکتا ہے اور دوبارہ پارلیمنٹ کو منصوب بھی کرسکتاہے۔

انہوں نےکہا کہ ملت بحرین آل خلیفہ کے خلاف اپنی تحریک جاری رکھے گي اور جب تک عوام کے ہاتھوں میں اقتدار نہیں آجاتا بحرین میں امن و استحکام نہیں آئے گا۔........

/169