ابنا: کانفرنس کا افتتاح کل صبح وزير اعظم پاکستان سيد يوسف رضا گيلاني کريں گے کانفرنس کے کل چھ سيشن ہوں گے جن سے وزير اعظم کے علاوہ مسلم ليگ (ن) کے رہنما اور پنجاب کے وزير اعلي? مياں شہباز شريف، وزير خارجہ حنا رباني کھر، تحريک انصاف کے سربراہ عمران خان پاکستان ميں بھارت کے ہائي کمشنر شرت سبھروال، بھارت ميں پاکستان ہائي کمشنر شاہد ملک، امريکا ميں پاکستان کي سابق سفير ڈاکٹر مليحہ لودھي، اسٹيٹ بينک کے سابق گورنر ڈاکٹرعشرت حسين ، ڈيسکون کے چيئرمين رزاق راؤ، مياں محمد منشا، سيکرٹري تجارت ظفر محمود خطاب کريں گے بھارتي وفد کي قيادت کنفيڈريشن آف انڈين انڈسٹري کے صدر اور گودريج گروپ کے چيئرمين روي گودريج کر رہے ہيں .کانفرنس کا افتتاحي سيشن کا آغاز کل صبح 9بجے تلاوت کلام پاک سے ہوگا. منيجنگ ڈائريکٹر جنگ گروپ شاہ رخ حسن اور ٹائمز آف انڈيا گروپ کے چيف مارکيٹنگ آفيسر راہول کنسال خطبہ استقباليہ ديں گے. .......
/169