2 مئی 2012 - 19:30

پاکستان کی قومي اسمبلي ميں جنوبي پنجاب کو عليحدہ صوبہ بنانے کي قرارداد منظور کر لي گئي ہے۔

ابنا: آج پاکستان کی قومي اسمبلي کا اجلاس دوگھنٹے کي تاخير سے شروع ہوا ۔اجلاس شروع ہوتے ہي ن ليگ کے اراکين اسپيکر کے سامنے جمع ہو گئے اور خاص طور پر عابد شير علي نے شديد احتجاج شرو ع کر ديا. مسلم لیگ نون کےاراکین نے ايجنڈے کي کاپياں بھي پھاڑ کر وزير اطلاعات پر پھينک ديں. تاہم وزيرقانون فاروق ايچ نائيک نے قرار داد پيش کي جس ميں جنوبي پنجاب کو عليحدہ صوبہ بنانے کا مطالبہ کياگيا. قرارداد ميں کہا گيا کہ نيا صوبہ جنوبي پنجاب کے عوام کا حق ہے. ہنگامہ آرائي کے دوران ہي قرارداد کو منظور کر ليا گيا.درایں اثنا پاکستان قومی اسمبلی نے وزيراعظم یوسف رضاگیلانی پر اعتماد کي قرارداد بھي منظور کر لي جس ميں کہا گيا کہ وزيراعظم کو کسي بھي غير پارلیماني طريقے سے ہٹايا نہيں جاسکتا۔

......

/169