29 اپریل 2012 - 19:30

شام کے شمال مغربی علاقے میں دو دہشتگردانہ حملوں میں آٹھ افراد جاں بحق ہوئےہیں۔

ابنا: جان بحق ہونے والوں میں سکوریٹی اھلکار بھی شامل ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق یہ دہشتگردانہ بم دھماکے گنجان آبادی والے علاقے میں ہوئي ہیں جسکی وجہ سے ایک سو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ان دھماکوں کے بعد بین الاقوامی مبصرین نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا ہے۔

ادھر شام کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ شام کے باغیوں کا کنٹرول روم ترکی کی سرحد پر ہے اور اس میں صہیونی ریاست، قطر، سعودی عرب ، فرانس اور امریکہ کے انٹیلجنس ماہرین دہشتگردوں کو ھدایات دے رہے ہیں، شام کے مخالف دہشتگردوں کے اس کنٹرول روم کو ترک فوج نے سکیورٹی فراہم کررکھی ہے۔یاد رہے شام میں امریکہ اور اس کے مغربی اور عرب اتحادیوں کے دہشتگرد سرگرم عمل ہیں۔
.......

/169