27 اپریل 2012 - 19:30

سعودی عرب کے مشرقی علاقوں کے عوام نے احتجاجی مظاہرے کرکے اپنے حقوق پر تاکید کی ہے۔

ابنا: شہر قطیف کے عوام نے جمعے کو مظاہرے کرکے اپنے حقوق کی بازیابی پر تاکید کی ہے۔ مظاہرین نے مقبرہ الدبابیہ کی طرف مارچ کیا جو کہ آل سعود کے ہاتھوں شہید کئےجانے والے افراد کا قبرستان ہے۔

سعودی عرب میں بھی عوام کے مظاہرے اسی زمانے سے شروع ہوئے جب عرب ملکوں میں اسلامی بیداری کی تحریک شروع ہوئي تھی۔

سعودی عرب کے باشندوں کا کہنا ہےکہ ملک پر ایک خاندان کی حکومت کی بنا پر مالی بدعنوانی عروج پر ہے، بیت المال کو بری طرح لوٹا جارہا ہے اور کوئي ادارہ آل سعود کا احتساب کرنے والا نہیں ہے۔

سعودی عرب کے باشندے مطالبہ کررہے ہیں کہ ان کے خلاف جاری مذہبی، سیاسی اور اقتصادی تعصب ختم کیا جائے اور ملک میں جمہوریت بحال کی جائے۔
.......

/169