ابنا: مصر کے حکام نے اسرائیل کے ساتھ قدرتی گیس سپلائی کے معاہدے کو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے اسرائیل اپنی گیس کی ضروریات کا چالیس فیصد حصہ مصر سے حاصل کرتا ہے جس میں سے ایک بڑی مقدار بجلی پیدا کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔
مصری حکام کے اس اعلان سے قبل اسرائیل کو گیس مہیا کرنے والی گیس پائپ لائن کئی مرتبہ دھماکوں کو نشانہ بنتی رہی ہے۔
اسرائیل کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ مصری حکومت کا یہ اعلان بہت پریشان کن ہے اور اس کے سائے دونوں ملکوں کے درمیان امن معاہدے پر بھی پڑ سکتے ہیں۔
مصر کی گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیل کو گیس کی سپلائی بند کر رہی ہے کیونکہ گیس سپلائی کرنے کے معاہدے کی کچھ خلاف ورزیاں کی گئی ہیں۔
.......
/169