ابنا: اطلاعات کے مطابق نجي ايئرلائن کي ايک پرواز بوئنگ 737 نے اسلام آباد سے کراچي پہنچنے پر جيسے ہي لينڈگ کي ايک زوار دار آواز آئي اور طيارہ بائيں جانب جھک گيا .
جہاز ميں آنے والے نقص کے بارے ميں متضاد اطلاعات ہيں، ايک اطلاع کے مطابق لينڈنگ کے وقت طيارے کا لينڈنگ گيئر ٹوٹ گيا جبکہ دوسري اطلاع کے مطابق طيارے کے لينڈنگ کے ساتھ ہي ٹائر پھٹ گئے.
تازہ ترين اطلاع کے مطابق طيارے کا بائيں ونگ زمين سے ٹکا ہوا ہے اور جہاز کے انجن کو ٹھنڈا کيا جارہا ہے، ريسکيو ٹيميں موقع پر پہنچ گئي ہيں .
ذرائع کے مطابق طيارے ميں 100سے زائد مسافر سوار ہيں . واقعے کے بعد کراچي کا ائيرپورٹ بند کر ديا گيا ہے. .......
/169