ابنا: بيلسٹک ميزائل اگني 5 اڑيسہ کے ساحل سے فائر کيا گيا. اگني-5 ميزائل ايٹمي وار ہیڈ لے جانے کي صلاحيت رکھتا ہے -اس سے پہلے امريکا،روس فرانس اور چين کے پاس اس نوعيت کے ميزائل کي اہليت تھي.
اگني -5 ٹھوس ايندھن سے بھرا ہے، 17 ميٹر لمبا، 2 ميٹر چوڑا اور 50 ٹن وزني ہے.- اگني -5 کا تجربہ کل بدھ کو ہونا تھا تاہم خراب موسم کی وجہ سے اسے آج فائر کیا گیا-پاکستان نےکہا ہے کہ اگنی-5 میزائل کے تجربے سے قبل ہندوستان نے پاکستان کو آگاہ کر دیا تھا جبکہ چین کی حکومت نے اس تجربے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے .......
/169