ابنا: موصولہ اطلاعات کے مطابق پاکستان کےشمالی علاقہ گلگت ميں آج دوبجے سے شام چھ بجے تک کرفيو ميں چوتھي بارنرمي کي گئي ہے. ،گلگت شہر ميں کرفيو ميں نرمي کے دوران دو سے زائد افراد کے ساتھ گھومنے،چادر اوڑھنے اور جيکٹ پہننے پر پابندي عائد ہے.کرفيوميں وقفہ ملتے ہي بازاروں اور سڑکوں پر لوگوں کا رش لگ گيا ہے اس دوران امن و امان قائم رکھنے کے لئے پوليس اور پاکستانی فوج کا گشت جاري ہے.
کرفيو کے دوران موبائل فون سروس بھي مکمل طور پر بند ہونے کي وجہ سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے، گلگت بلتستان کےوزيراعلی سيدمہدي شاہ کے ترجمان کے مطابق صورتحال کا جائزہ لينے کے لئے وفاقي وزيرداخلہ رحمان ملک آج گلگت کا دورہ کريں گے،وہ صوبائي کابينہ کے اجلاس کي صدارت کرنے ، کرفيو اٹھانے اور موبائل فون سروس کھلنے سے متعلق اہم فيصلے کریں گے.
.......
/169