ابنا: بان کی مون نے ملت بحرین کے خلاف آل خلیفہ کی بڑھتی ہوئي تشدد آمیز پالیسیوں کی مذمت کرتےہوئے کہا کہ بحرینی عوام کو پرامن مظاہرے کرنے کا حق ہے اور حکومت کو ان کے احتجاج کا احترام کرنا چاہیے۔
بان کی مون نے تمام فریقوں سے مطالبہ کیا کہ تشدد سے پرہیز کرکے صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔ قابل ذکر ہے ملت بحرین نے تاکید کی ہےکہ اس کے مظاہرے پرامن ہیں اور ملت کی جانب سے کبھی بھی تشدد کا مظاہرہ نہیں کیا گيا ہے بلکہ یہ آل خلیفہ کی فوج اور پولیس نیز کرائے کے غنڈے ہیں جو نہتے عوام پر تشدد ڈھا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی امتیازی اور متعصبانہ پالیسیوں کے خلاف احتجاج کررہی ہے۔.......
/169