9 اپریل 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سلامتی کی اعلی کونسل کے سکریٹریٹ نے اعلان کیا ہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور 14/ اپریل کو ترکی کے شہر استنبول میں جبکہ مذاکرات کا دوسرا دور عراق کے دارالحکومت بغداد میں منعقد ہوگا ۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکٹریٹ نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گيا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور ترکی کے شہر استنبول میں اور دوسرا دور بغداد میں ہوگا۔

بیان کے مطابق ڈاکٹر جلیلی اور کٹرین اشٹون کے درمیان ہونے والی گفتگو میں یہ فیصلہ کیا گيا ہے کہ مذاکرات کا پہلا دور 14 اپریل کو استنبول میں ہوگا۔ اور اس اجلاس کے اختتام پر بغداد میں مذاکرات کےدوسرے دور کی تاریخ کا اعلان کیا جائےگا۔ .......

/169