ابنا: کانفرنس میں ضلع جھنگ کی شیعہ تنظیموں کے علاوہ سپاہ مصطفےٰ ، سنی تحریک اور عوامی تحریک کے راہنما بھی موجود تھے ، کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے موجودہ حالات کے تناظر میں وحدت امت کی اہمیت و افادیت پرروشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ نشتر پارک کراچی کے بعد سرزمین جھنگ پر فرزندان ملت جعفریہ کا عطیم الشان اجتماع اس بات کی دلیل ہے کہ پوری قوم علمائے کرام کی قیادت میں متحد ہے اور ملک وقوم کے خلاف ہونے والی ہر سازش ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے ،
انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ ٍیکم جولائی کو مینار پاکستان میں منعقد ہونے والا شہید قائد کی برسی کا اجتماع وطن عزیز کو نئے رحجانات سے متعارف کرائے گا ، اور یہ دن ملت تشیع کی عزت کا دن ہو گا ، ہم انشاء اللہ شیعیان حیدر کرار کو تنہا کرنے کی ہر سازش ناکام بنا دیں گے ۔اس موقع پر خطاب کرتے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے سانحہ چلاس کو انسا نیت کے دامن پر بد نما داغ قرار دیا انہوں نے کہا کہ 150 بے گنا ہ افراد کی شہادت نے جہاں فرقہ پرست عناصر کو نمائیاں کیا ہے وہاں حکومتی غفلت اور امریکی مداخلت کا بھی پردہ چاک کر دیا ہے ،
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام علما کی قیادت میں متحد ہیں اور اپنی عزت پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے کانفرنس سے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید علی اوسط رضوی، صوبائی سیکرٹری سیاسیات سید اخلاق الحسن، مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید ناصر شیرازی ایم ڈبیو ایم لاہور کے راہنما مولانا احمد اقبال ، زاکرین کی نمائندہ تنظیم حزب الحسین کے راہنما سید عارف حسین شاہ شاعر حسینیت زوار حسین بسمل اور دیگر مقررین نے خطاب کیا ، اس موقع پر سابق ایم این اے امان اللہ سیال ، شیعہ علما کونسل کے راہنما سید ثناء الحق ، سابق ایم پی اے عنصر علی جبوانہ ، کے علاوہ شیخ نواز اکرم اور ضلع جھنگ کے تمام دینی مدارس کے سرباراہان و نمائندگان بھہی موجود تھے. .......
/169