4 اپریل 2012 - 19:30

خبر ذرائع کے مطابق شام کے وزیر خارجہ اس ماہ کی دس تاریخ کو ماسکو کا دورہ کریں گے۔

ابنا: لبنان میں شام کے سفیر علی عبد الکریم نے کہا ہے کہ شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم  اس ماہ کی دس تاریخ کو ماسکو کا دورہ کریں گے۔ شامی سفیر کے مطابق شام کوفی عنان کے منصوبے سنجیدگي کے ستھ عمل کرنا چاہتا ہے۔ واضح رہے کہ روس نے چین کے تعاون کے ساتھ شام کے بارے میں مغربی اور عربی ممالک کے تمام شوم منصوبوں کو ناکام بنادیا۔ شام میں عدم استحکام پیدا کرنے کے سلسلے میں قطر اور سعودی عرب ، امریکہ کی سرپرستی میں پیش پیش تھے جنھیں زبردست شکست ہوئی ہے۔ ........ /169