4 اپریل 2012 - 19:30

کردستان اتحاد کے سینئر رکن محمود عثمان نے امید ظاہر کی ہے کہ طارق ہاشمی دوبارہ لوٹ کر کردستان عراق نہيں آئيں گے۔

ابنا: یاد رہے عراق کے نائب صدر طارق ہاشمی دہشتگردی میں ملوث ہونے کی بنا پر پہلے تو کردستان عراق فرارکرگئےتھے اور اب وہ قطر میں پناہ لے چکے ہیں۔ محمود عثمان نے طارق ہاشمی کے مواقف کی مذمت کرتےہوئے کہا کہ وہ دوبارہ کردستان عراق لوٹ کر نہیں آئيں گے۔ اطلاعات ہیں کہ طارق ہاشمی قطر سے سعودی عرب چلےگئے ہیں ۔

عراقی کے سرکاری اور غیر سرکاری ذرایع کا کہنا ہےکہ سعودی عرب عراق میں سرگرم عمل دہشتگردوں کی مالی اور فوجی حمایت کررہا ہے۔ عراق کےنائب صدر طارق ہاشمی پر دہشتگردی میں ملوث ہونے کا الزام ہے اور ان کے قریبی ساتھیوں اور محافظوں کے اعترافات سے پتہ چلتا ہےکہ طارق ہاشمی دہشتگردی کے ایک سوپچاس واقعات میں ملوث ہیں۔ عراقی عدلیہ نے طارق ہاشمی کی گرفتاری کےوارنٹ جاری کئے ہیں۔

ادھر عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر اسامہ النجیفی نے قومی کانفرنس کے لئے سیاسی پارٹیوں کے مذاکرات پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل قریب میں قومی کانفرنس کے انعقاد کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔........ 

/169