ابنا: انہوں نے کہا کہ ایران کو ان مذاکرات میں اپنے ایٹمی حقوق کا بھر پور تحفظ کرنا چاہیے۔ اس کمیشن کے ایک اور رکن مہدی سنائي نے کہا ہے کہ روس کی نظر میں ایران کو دھمکیاں دینے کا سناریو امریکی ذہن کی پیداوار ہے اور اس کا مقصد یورپ میں میزائل شیلڈ نصب کرکے روس اور چین کو نشانہ بنانا ہے۔ مہدی سنائي نے کہا کہ روس نے امریکہ کو یہ بات سمجھانے کی کوشش کی کہ مشرقی یورپ میں امریکہ کی میزائل شیلڈ سے روس اور امریکہ کے درمیان طاقت کا توازن بگڑ رہا ہے لیکن امریکہ نے یہ کہہ کر روس کی بات مسترد کر دی کہ مشرقی یورپ کی میزائل شیلڈ ایران کا مقابلہ کرنے کے لئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ولادیمیر پوتین کے دوبارہ صدارت سنبھالنے سے مشرق و مغرب کےدرمیاں توازن برقرار ہوجائے گا۔......../169
3 اپریل 2012 - 19:30
News ID: 306413
( ایرانی پارلیمنٹ ) اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے رکن محمد کرمی راد نے کہا ہے کہ ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے مذاکرات میں اگر دوبارہ بےبنیاد رپورٹوں کی تکرار کی گئي تو یہ مذاکرات بے سود ثابت ہونگے۔