ابنا: صدر ڈاکٹر احمدي نژاد نے تہران ميں پارليمنٹ کے ارکان سے ملاقات ميں کہاکہ قومي پيداوار سے منسوب سال ميں ملک کي اقتصادي ترقي و پيشرفت کے لئے سبھي حکام کا تعاون ضروري ہے –انہوں نے کہاکہ اس وقت دشمنوں کي طرف سے ايران پر عائد کردہ پابنديوں کے پيش نظر صورتحال قدرے مختلف ہے اور قومي پيداوار پر توجہ ديناضروري ہے کيونکہ دشمن نے اسلامي نظام کو کمزور کرنے کے لئے اپنا سب کچھ داؤں پر لگاديا ہے –اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر نے اس ملاقات ميں جوجشن نوروز کے بعد انجام پائي کہا کہ نوروز صرف ايک ايراني يا قومي موضوع نہيں ہے بلکہ يہ تمام انسانيت کے لئے ہديہ الہي ہے –اسي لئے اقوام متحدہ ميں بھي اس کو ايک عالمي جشن کے طور پر تسليم کيا گيا ہے -انہوں نے کہا کہ ہم اميد کرتے ہيں يہ نيا سال پوري انسانيت کے لئے فلاح و سعادت اور ساتھ ہي سامراجي طاقتوں کے تسلط سے نجات کا سال ثابت ہوگا -......../169
3 اپریل 2012 - 19:30
News ID: 306408
اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر نے قومي پيدوار کے سال ميں ملک کو زيادہ سے زيادہ سے ترقي و خوشحالي کے راستے پر گامزن کرنے کے لئے تمام اداروں کے مابين بھرپور تعاون کي ضرورت پر زورديا ہے