28 مارچ 2012 - 19:30

ہندوستان نے جوہری وار ہیڈز حمل کرنے کی صلاحیت کے حامل اپنے براہموس کروزمیزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

ابنا: ہندوستان کے دفاعی حکام کا کہنا ہے کہ اس میزائل کا تجربہ ریاست اوڑیسہ کے ساحل پر چاندی پور کے علاقے میں کیاگیا۔ ہندوستان کا یہ براہموس کروزمیزائل دنیا کے تیز رفتار ترین میزائلوں میں شمار ہوتا ہے جو 200 سے 300 کلو گرام تک ایٹمی وار ہیڈز حمل کرنے کی صلاحیت رکھنے کے ساتھہ ساتھہ 290 کلو میٹر کی دوری تک مار کرسکتا ہے۔ براہموس ہندوستان اور روس کی ایک مشترکہ کمپنی ہے جس کی سرگرمیاں ہندوستانی سائنسدانوں کی نگرانی میں جاری ہیں۔ ......../169