ابنا: پاکستاني ذرائع ابلاغ کي رپورٹوں کے مطابق بدھ کے روز کراچي ميں حالات معمول پر آ گئے ہيں اور تعليمي مراکز، سرکاري اداروں، بينکوں اور نقل و حمل کے سرکاري وسائل نے کام کرنا شروع کر ديا ہے-واضح رہے کہ منگل کے روز کراچي ميں ہونے والي فائرنگ اور آتش سوزي کے سبب بارہ افراد مارے گئے تھے- تشدد کے يہ واقعات ايم کيوايم کے ايک مقامي رہنما اور ان کے بھائي کو نامعلوم افراد کي جانب سے قتل کيے جانے کے بعد شروع ہوئے تھے-تشدد کے ان واقعات نے دو ہزار گيارہ ميں ہونے والے فسادات کي ياد تازہ کر دي جس ميں سترہ سو افراد مارے گئے تھے -.......
/169