ابنا: بشار اسد نے کہا کہ حکومت اپنے وسائل کے مطابق اس علاقے کی تعمیرنو کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ بابا عمرو کے علاقے کو شامی فوج نے کئی ہفتے کے بعد شرپسندوں کے قبضے سے آزاد کرایا ہے۔دوسری جانب شام کے ٹی وی نے بعض عرب ذرائع ابلاغ کی ان خبروں کی تردید کی ہے کہ حمص میں شام کے صدر بشار اسد کے قافلے پر فائرنگ کی گئي ہے۔ یاد رہے کہ الجزیرہ اور العربیہ جیسے عرب ٹی وی چینل بشار اسد کے ایک ایسے علاقے کے اچانک دورے پر مبہوت ہو کر رہ گئے کہ جسے وہ بدامن علاقہ قرار دے رہے تھے اس بنا پر انہوں نے یہ جھوٹی خبر نشر کی۔...... /169
27 مارچ 2012 - 19:30
News ID: 305011
شام کے صدر بشار اسد نے حمص میں بابا عمرو کے علاقے کے دورے کے موقع پر اس علاقے کی فوری تعمیر نو پر زوردیاہے۔