ابنا: مظاہرين جن ميں عام لوگ اور سول سوسائٹي کے سيکڑوں رہنما شامل تھے فلوريڈا کے شہر سينڈفورڈ کي سڑکوں پر آئے اور انہوں نے سياہ فام نوجوان کے قاتل کو سزا دينے کا مطالبہ کيا-غير مسلح سياہ فام نوجوان علاقے کے واچ مين ن دس اپريل کو گولياں مار کر قتل کرديا تھا- امريکي قاتل کيا دعوي ہے کہ انے اپنے دفاع ميں گولياں چلائي ہيں تاہم علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ قتل ہونے والے سياہ فام نوجوان غير مسلح تھا- امريکي پوليس سياہ فام نوجوان کو قتل کرنے والے شخص کو تاحال گرفتار نہيں کيا ہے اور نہ ہي اس کے خلاف کوئي مقدمہ درج کيا ہے-
مظاہرين سے شہري حکام کو ايک ميمورنڈم بھي پيش کيا ہے جس ميں اٹھارہ لاکھ افراد کے دستخط موجود ہيں- اس ميمورنڈم ميں سياہ فام امريکي نوجوان کے قاتل کو سزا دينے کا مطالبہ کيا گيا ہے- فلوريڈا کے شہر لووا ميں بھي لوگوں نے سياہ فام امريکي نوجوان کے قتل کے خلاف سڑکوں پر مارچ کيا ہے-انساني حقوق کے کام کرنے والوں کا کہنا ہے کہ سياہ فام نوجوان کا قتل نسلي بنياد پر کيا گيا ہے-سياہ فام نوجوان کے قتل کے بعد امريکہ ميں آباد افريقي نژاد لوگوں ميں شديد تشويش پيدا ہوگئي ہے-قبل ازين شکاگو ميں بھي ايک ايسے واقعے ميں امريکي پوليس اہلکار نے افريقي نژاد امريکي خاتون کو بلاوجہ گولياں مار کر قتل کرديا تھا-
..............
/169