ابنا: بجلي کے ادار ے کے ترجمان احمد ابو العمرين نے منگل کے روز کہا کہ غزہ پٹي ميں بجلي کي قلت کا بحران بدستور جاري ہے اور اس ميں روز بروز شدت آتي جا رہي ہےـانہوں نے مزيد کہا کہ غزہ کے تمام علاقوں ميں روزانہ بارہ گھنٹے بجلي کي سپلائي منقطع رہنے سے بہت بري صورت حال پيدا ہو گئي ہے اور اس سے علاقے کي بنيادي تنصيبات کو نقصان پہنچ رہا ہےـاحمد ابو العمرين نے غزہ پٹي کو محدود مقدار ميں ايندھن کي فراہمي کے بارے ميں کہا کہ ايسا عالمي رائے عامہ کو دھوکہ دينے کے لئے کيا گياـانہوں نے تمام متعلقہ عہديداروں ے مطالبہ کيا کہ ايندھن کي مستقل سپلائي کے ذريعے بجلي کے بحران کو ختم کرائيں ـ غزہ پٹي ميں حاليہ کچھ دنوں سے بجلي کا شديد بحران پيدا ہو گيا ہے-.......
/169