ابنا: ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے آج ساحلی شہر بندر عباس میں بحریہ کے جہازوں کے اٹھارویں گروہ کی استقبالیہ تقریب میں کہا کہ ہماری بحریہ کے ماہرین بحریہ کی ضرورت کے پیچیدہ ترین سازوسامان بنانے کی توانائي رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اب دیگر ملکوں سے ضرورت کی چيزیں خریدنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ہماری بحریہ اب خود کفیل ہوچکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آزاد پانیوں میں ایرانی بحریہ کی موجودگي بحریہ کی توانائي اور طاقت کی علامت ہے۔ ایڈمرل سیاری نے کہا کہ ایرانی بحریہ کے جہازوں کو آزاد پانیوں میں بھیجنے کا مقصد اسلامی جمہوریہ ایران کے مفادات کا تحفظ، ملکوں کے لئے دوستی اور امن کا پیغام دینا اور امن و سلامتی قائم کرنا ہے۔....... /169