25 مارچ 2012 - 19:30

بحرین کےحالات مسلسل بحرانی ہیں اور ہر روز آل خلیفہ کےخلاف مظاہروں کاسلسلہ بڑھتا ہی جارہا ہے۔

ابنا: اگر ابتداء میں بحرینی عوام اپنےملک ميں اصلاحات اور وزیراعظم کی برطرفی کا مطالبہ کررہے تھے تواب وہ گذشتہ ایک برس سے ملک کے سیاسی نظام اوربادشاہ کےخلاف بھی نعرے لگارہےہيں۔ زہریلی گیس کےحملے میں شہید ہونےوالے بحرینی جوان کی تشیع جنازہ میں عوام ،آل خلیفہ اور بحرینی عوام کےقاتلوں پرمقدمہ چلانےکا مطالبہ کررہے ہيں۔ گذشتہ چند دنوں سےسترہ ، شہرکان اورشہرعالی سمیت بحرین کےمختلف علاقوں میں بڑےپیمانے پرمظاہرے ہورہے ہيں۔شہرسترہ سےملنےوالی رپورٹوں سےپتہ چلتا ہےکہ مظاہرین اور سیکورٹی اہلکاروں کےدرمیان جھڑپیں ہوئي ہيں ۔سیکڑو بحرینی فوجیوں اورپولیس اہلکاروں نے شیعہ نشین علاقے سترہ پر یلغارکرکے اس شہرکی سڑکوں کومحاصرےميں لےلیا ہے۔ بحرینی فوجیوں نے گذشتہ ایک برس کےدوران سعودی سیکورٹی اہلکاروں کی مدد سے مظاہرین پرحملہ کرکے بےپناہ جرائم کئےہیں۔ بحرین کےمخالف گروہوں کی نظرمیں سعودی عرب آل خلیفہ کےجرائم اوربحرینی عوام کےقتل عام میں برابر کاشریک ہے۔ایک سال قبل سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت جنوبی خلیج فارس کےبعض عرب ممالک کی فوج، سپرجزیرہ کےزيرعنوان بحرین میں داخل ہوئي اوربحرینی سیکورٹی اہلکاروں کےساتھ مل کر بحرینی عوام کوکچلنا شروع کردیا۔ سزا سےفرار کوروکنےکےلئے قائم عالمی اتحاد کےسربراہ می الخنساء نے اس بات پرتاکیدکرتےہوئےکہ خلیج فارس تعاون کونسل کےرکن ممالک،بحرین میں اپنےجرائم پرپردہ ڈالنےکےلئے متحد ہوگئے ہيں کہاکہ یہ ادارہ عالمی فوجداری عدالت اور دوسرےقانونی اداروں میں آل خلیفہ کےجرائم کےخلاف کیس دائرکرنےکےلئے رپورٹ تیارکررہی ہے ۔بحرین کی بعض سیاسی جماعتوں اورگروہوں نےبھی عوامی مظاہروں کوکچلےجانےاور مطالبات پورے نہ ہونےکی بنا پر منامہ حکومت کےساتھ مذاکرات کی پیشکش کومسترد کرتےہوئے اسےلاحاصل قراردیاہے۔جمعیت اسلامی کےرکن یاسرالماحوذی نے کہاہے کہ منامہ کےحکمرانوں کےساتھ مذاکرات اس ملک کےشہیدوں کاخون پامال کرنےکےمترادف ہے۔انھوں نےتاکید کےساتھ کہاکہ ملت بحرین، آزادی وانصاف کےحصول کےلئے جانفشانی کررہی ہے۔بحرین میں حکومت مخالف مظاہروں کاسلسلہ جاری رہنےسےپتہ چلتاہے کہ اس ملک کےعوام اپنےمطالبات کےحصول کےلئے پرعزم ہيں اورانھیں آل خلیفہ کےتشدد اور سرکوبی سےکوئی خوف وہراس نہيں ہے ۔ اس وقت ملک کےاندر آل خلیفہ حکومت کی قانونی حیثیت داؤں پرلگی ہوئی ہے جو آمربحرین شیخ حمد کی حکومت کی بنیادوں میں دراڑ کےمترادف ہے۔....... /169