ابنا: بین الاقوامی علمی میگزین نیچر کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک کی علمی و تحقیقی مقالوں کی تعداد کے بارے میں انجام دیے گئے جائزے کے مطابق ایران میں ان علمی و تحقیقی مقالوں کی تعداد کی شرح میں دو ہزار گيارہ میں گزشتہ سال کی نسبت بیس فیصد اضافہ ہوا ہے کہ جو دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔
نیچر میگزین نے مزید لکھا ہے کہ ایران علمی و تحقیقی مقالوں کی تعداد کے لحاظ سے دنیا کے پہلے بیس ممالک میں شامل ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق دو ہزار گیارہ میں گزشتہ سال کی نسبت علمی مقالوں کی تعداد میں اضافے کی شرح چین میں پندرہ فیصد، جنوبی کوریا میں دس فیصد، ہندوستان اور اسپین میں دس فیصد سے کم اور امریکہ اور برطانیہ میں پانچ فیصد سے کم رہی ہے۔....... /169