ابنا: ہندوستان کے مرکزی وزیر تیل ایس جے پال ریڈی نے کہا ہےکہ ہندوستانی حکومت عالمی قوانین کی خلاف ورزی کئے بغیر اسلامی جمہوریہ ایران سے تیل درآمد کرتی رہے گي۔ انہوں نے کہا کہ نئي دھلی نے ایران سے تیل خریدنے کا ایک منظم پروگرام بنایا ہے کیونکہ ہندوستانی کمپنیوں اور صنعت کو ایران کے تیل کی ضرورت ہے اور نئي دھلی عالمی قوانین کی خلاف ورزی کئے بغیر ایران سے تیل خرید رہا ہے۔ ایس جے پال ریڈی نے اپنے ملک کی کمپنیوں کو یقین دلایا کہ ہندوستان میں تیل کی قلت نہیں ہوگي۔ قابل ذکر ہے اسلامی جمہوریہ ایران پر مغربی ملکوں کی پابندیوں کے باوجود ہندوستان نے اسلامی جمہوریہ ایران سے تیل خریدتے رہنے کا اعلان کیا ہے۔ ادھر امریکہ نے اپنے موقف سے پسپائي اختیار کرتےہوئے گيارہ ملکوں کو ایران کے تیل پرعائد پابندیوں سے مستثنی قراردیا ہے۔ امریکہ کے اس فیصلے سے معلوم ہوتا ہے کہ عالمی منڈی میں ایران کے تیل کی کمی کو پورا کرنا ناممکن ہے۔ .........
/169