ابنا: روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے کہا ہے کہ ایٹمی مسئلے پر ایران کے ساتھ مغرب کے تنازعہ کو حل کرنے کے لیے تمام سفارتی توانائیوں کا استعمال ایک ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایٹمی مسئلے کے بارے میں ایران اور مغرب کے مذاکرات کے سلسلے میں تمام وسائل و امکانات استعمال نہیں کیے گئے ہیں لیکن اس کے ساتھ ہی ساتھ اس بارے میں اتفاق رائے تک پہنچنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس تنازعہ کو حل کرنے کے لیے سفارت کاری اور مذاکرات جنگ اور فوجی حملوں سے بہتر ہیں۔........ /169
23 مارچ 2012 - 19:30
News ID: 304238
روس کے نائب وزیر خارجہ نے تہران کی ایٹمی سرگرمیوں کے مسئلے پر ایران کے ساتھ مغرب کے تنازعہ کو حل کرنے کےلیے تمام سفارتی توانائیاں استعمال کرنے پر زور دیا ہے۔